نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی رہنماوں میں اتفاق نہ ہو سکا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی رہنماوں میں اتفاق نہ ہو سکا


لاہور( 24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ناصرسعید کھوسہ کا نام فائنل کرکے مکرگئی۔ پھربہت سوچ کرڈاکٹرحسن عسکری اور ناصردرانی کا نام دیا، لیکن ناصردرانی نے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پھر سوچا اورحسن عسکری کے ساتھ اوریا مقبول جان اور یعقوب اظہارکےنام دے دیا، کچھ دیر بعد فواد چودھری نے اوریا مقبول جان کا نام نکال کر ایاز امیر کا نام دے دیا۔

محمودالرشید بات کوگول کرگئے، کہتے ہیں ایازامیر بھی ان کی فہرست میں شامل ہیں، اب ان کی طرف سے چار نام ہیں۔ پی ٹی آئی کی طرف سے دئیے گئے چاروں ناموں کا جائزہ لیا جائےتو حسن عسکری الیکشن ملتوی کرنے کے حق میں آرٹیکل لکھتے ہیں، یعقوب اظہار پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن رہے ہیں۔ اوریامقبول جان مسلم لیک ن کی حکومت کے خلاف پٹیشنر رہے ہیں، جبکہ ایاز امیر مسلم لیگ ن کے ایم این اے رہے ہیں اور پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 سوال یہ ہے کہ اگر چار نام دیے تو کیا میاں محمود الرشید کو روزہ لگ رہا تھا کہ وہ چوتھا نام میڈیا کو دینا ہی بھول گئے۔ نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ اس بات کا مظہر ہے کہ وہ انکے رہنما خود کنفیوژ ہیں کہ کس کا نام دیں اور کس کا نہیں۔