فیشن میگزین ووگ کے سرورق پر چھپنے والی سعودی شہزادی کی تصویر کے چرچے


24نیوز: معروف فیشن میگزین ووگ نے اپنا سرورق پر سعودی شہزادی کی تصویر چھاپ دی۔ تصویر میں حیفا بنت عبداللہ ال سعود ایک 80 ماڈل کی مرسڈیز میں بیٹھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف فیشن میگزین ووگ نے اپنا سرورق پر سعودی شہزادی کی تصویر چھاپ دی۔ تصویر میں حیفا بنت عبداللہ ال سعود ایک 80 ماڈل کی مرسڈیز میں بیٹھی ہیں۔ 

میگزین نے اپنے عربی ایڈیشن کے جون کے شمارے کو حقوق ملنے پر سعودی خواتین کے نام کیا ہے۔ شہزادی حیفا ایک فنکارہ بھی ہیں۔

شہزادی ہیفا کی تصاویر پر کچھ مقامی حلقوں نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ شہزادی ہیفا کے مطا بق ہمارے ملک میں بعض قدامت پرست ہیں جنھیں تبدیلی سے ڈر لگتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیکن اب تبدیلی آ کر رہے گی۔

سعودی شہزادی کے مطابق وہ ذاتی طور تبدیلی پسند ہیں اور وہ تمام تبدیلیوں کا جوش و خروش سے استقبال کرتی ہیں۔