شاہ شمس تبریز کے765ویں عرس کی تقریبات ملتان میں جاری


ملتان(24نیوز)  جلالی ولی اللہ حضرت شاہ شمس تبریزرحمة اللہ علیہ کی عرس تقریبات ملتان میں جاری ہیں، پہلے روز دربارکوغسل دیا گیا اورچادرپوشی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں حضرت شاہ شمس سبزواری تبریز رحمتہ کا سالانہ 765 واں عرس نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ دو دوزہ عرس کا پہلا دن تھا، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کے پہلے روز حضرت شاہ شمس رح کی دستار اور چادر گلستان شمس سے عقیدت مند قافلے کی شکل میں دربار پر لیکر گئے، سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس شمسی نے دربار کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر پوشی کی، اس موقع پر سجادہ نشین کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام نے امن و محبت کا درس دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نعت گوئی کرنیوالا کٹر ہندو شاعر

  عرس کے موقع پر ملتان کی ثقافت کے مطابق مختلف اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ جبکہ سکیورٹی کے سخت

ترین انتظامات کیے ہیں۔ پولیس اہلکار، ٹریفک وارڈنز، ایلیٹ فورس کے جوان اور ریسکیو اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ عرس کا کل دوسرا اور آخری روز ہوگا، جہاں شام کو حضرت شاہ شمس سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں دربار کے سجادگان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی،

جبکہ اختتامی دعا بھی ہوگی۔