ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت، دوست محمد کھوسہ محروم رہ گئے


 لاہور ( 24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی 2 بڑی وکٹیں گرا دیں۔ سابق گورنرپنجاب ذوالفقار کھوسہ اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

24 نیوز کے مطابق ن لیگ کے ڈگ آؤٹ میں پریشانی بڑھ گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی مزید وکٹیں گرا دیں۔ مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ عمران خان سابق گورنر پنجاب ذولفقار کھوسہ کے گھر پہنچے۔

جہاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ذوالفقار کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آٗئی چیئرمین نے ان کے گلے میں جھنڈا بھی پہنایا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج تخت لاہور میں نقب لگانے آئینگے

 سابق اسپیکرپنجاب اسمبلی افضل ساہی بھی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ عمران خان نےافضل ساہی کوپارٹی کاروایتی مفلرپہنا کر اپنا بنا لیا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں لینے سے انکار کر دیا۔ عمران خان کی موجودگی میں ذوالفقار کھوسہ اور سیف کھوسہ کوپی ٹی آئی کا پرچم پہنایا گیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق دوست محمد کھوسہ کو سپنا کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے نہیں لیا گیا جس کی ذوالفقار خان کھوسہ سے باقاعدہ معذرت بھی کرلی گئی۔ سردار ذوالفقار کھوسہ کے بیٹے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کو شمولیت کے وقت ساتھ بھی نہیں بٹھایا گیا۔

پڑھنا نہ بھولیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی رہنماوں میں اتفاق نہ ہو سکا 

عمران خان کی موجودگی میں ذوالفقار کھوسہ اور سیف کھوسہ کوپی ٹی آئی کا پرچم پہنایاگیا۔ ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے دوست محمد کھوسہ اپنے والد اور بھائی کی شمولیت کے موقع پرگھر میں موجود نہیں تھے۔

لوٹ اور کھسوٹ، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کے تسلط سے پاکستان آزاد ہوا۔پوری قوم کی نظریں اب صرف ایک ہی ہستی کی طرف ہیں جن کی ایمانداری اور خلوص کی دنیا مثالیں دیتی ہے اور وہ ہے عمران خان ۔ امید کی کرن اب صرف تحریک انصاف کی صورت میں موجود ہے۔#RIPPMLN pic.twitter.com/LT2jqYISbt