کوئی سسٹم انتخابات کا التوا چاہتا ہے: پاکستان پیپلز پارٹی


کراچی (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری بروقت الیکشن کے لیے پر امید ہیں۔ لیکن پیپلز پارٹی کی جانب سے کچھ خدشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے دھواں دار پریس کانفرنس کی۔ جس میں پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سسٹم انتخابات کو التوا کروانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت، دوست محمد کھوسہ محروم رہ گئے 

اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ کاغزات نامزدگی سے متعلق فیصلہ پر تشویش ہے۔ فارم کی تبدیلی عدالت کا اختیار نہیں بلکہ پارلیمان کا اختیار ہے۔ معاملہ پر ممکنہ طور پر انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

پریس کانفرنس سے قبل سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے لیے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر غور بھی کیا گیا۔

قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیر سندھ مخدوم جمیل الزمان نے ملاقات کی۔ جس میں آصف زردار ی نے ان کے خدشات ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

#KARACHI, June 1: #PPP leader and former Sindh Minister Makhdoom Jameeluz Zaman called on the former President of Pakistan and PPPP President @AAliZardari at Bilawal House on Friday. pic.twitter.com/aKAZWjcCWH