پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکا

پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکا


خیبرپختونخواہ( 24نیوز ) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان میں بویا کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، پاک فوج کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی، بم حملے اور فائرنگ سے 26سالہ سپاہی عامل شاہ شہید ہوگیا۔

 آئی ایس پی ذرائع کا مزید کہناتھا کہ شمالی وزیرستان میں حال ہی میں دہشت گرد کارروائیاں بڑھی ہیں، گزشتہ ایک ماہ میں 5سپاہی شہید اور 31 زخمی ہوئے ، شمالی وزیرستان میں یہ دہشتگر دی کی وارداتیں خار کمر چیک پوسٹ حملے کے بعد سے ہورہی ہیں، دہشت گردی کی وارداتیں دہشتگردی کے سہولت کاروں کی گرفتاریوں پر کی جارہی ہیں۔