زرتاج گل کی بہن کو اہم سرکاری عہدہ سونپ دیا گیا

زرتاج گل کی بہن کو اہم سرکاری عہدہ سونپ دیا گیا


لاہور(24 نیوز) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کو ڈیپوٹیشن پر نیکٹا میں ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔

شبنم گل لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریلیشنز کی ٹیچر ہیں، وفاق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں وائس چانسلر لاہورکالج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ منظورکوشبنم گل کی سروسز نیکٹا کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی حکام کی اجازت کے بغیر ہی شبنم گل کو نیکٹا میں ڈائریکٹر کے عہدے پر 3 سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے، شبنم گل کی تعیناتی کے حوالے سے یونیورسٹی سے پیشگی اجازت اور سنڈیکیٹ سے منظوری تک نہیں لی گئی،ترجمان لاہور کالج یونیورسٹی انور خان کا کہنا ہے کہ نیکٹا حکام نے بھی شبنم گل کی خدمات مانگنے کیلئے رابطہ تک نہیں کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer