ہسپتالوں سے محروم پسماندہ دیہاتوں کیلئے پاکستان رینجرز کے مثالی اقدامات


منڈی بہاوالدین(24نیوز) پاکستان رینجرزاکیڈمی منڈی بہاوالدین کے کمانڈنٹ کرنل اصغرنیازی نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرزہسپتالوں سے محروم پسماندہ دیہاتوں میں میڈیکل کیمپ لگاکرانسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں شاکرپور میں پاکستان رینجرزاکیڈمی کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پردیہی عوام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کمانڈنٹ پاکستان رینجرزاکیڈمی کرنل اصغرنیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرزپنجاب کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل نوید اظہرحیات کی ہدایت پررینجرزنے ملک کے پسماندہ دیہاتوں جہاں ہسپتال کی سہولت دستیاب نہیں ہے وہاں پر رینجرزکی میڈیکل ٹیم اورمحکمہ صحت کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ لگانے جارہے ہیں۔

 فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرزنے سینکڑوں مریضوں کی آنکھوں ، ہیپاٹائٹس، شوگرسمیت دیگرامراض کامعائینہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کیں، کمانڈنٹ کرنل اصغرنیازی پاکستان رینجرز ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے وہاں رینجرزکے جوان ملک اورقوم سے والہانہ محبت کااظہارکرتے ہوئے انکے علاج معالجہ کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے اس موقع پربچوں میں ذہنی اورجسمانی نشوونماکیلئے کھلیوں کاسامان اورڈرائنگ بک تقسیم کیں۔