عمران خان کی طرح الزام تراشی نہیں کرتا:نواز شریف


اسلام آباد (24نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی طرح کسی کی بات سن کر الزام تراشی نہیں کرتے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ کل سے عمران خان کے بنی گالہ والے گھر کا ایشو چل رہا ہے لیکن وہ عمران خان نہیں ہیں کہ ان کے کان میں کوئی جھوٹی سچی آواز پڑے اور میڈیا سے بات کرنا شروع ہوجائیں۔

میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ میں اندھے پن میں الزامات کی بارش کرنے والا بندہ نہیں ہوں، میں اس کا جائزہ لے رہا ہوں اور ساری چیزسمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ وکلا سے بھی مشورہ کر رہا ہوں۔ کسی نتیجہ پر پہنچ کر اس موضوع کے پر بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ان میرے اور عمران خان میں بہت فرق ہے۔ آج عمران خان کے کیس کی سپریم کورٹ میں بھی سماعت ہے۔ اس لیے دیکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے۔