وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد


لاہور(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباددی ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے،یہ رنگا رنگ تہوار زندگی کے جوش و جذبے کی علامت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اورمذہبی آزادی حاصل ہے،ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع دیکرقومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے،اقلیتی برادری کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔