عباسی دور حکومت قوم کیلئے وبال جان بن گیا


اسلام آباد(24نیوز)شاہد خاقان عباسی کی حکومت عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان ہی لے کر آئی، ہر ماہ پیٹرول بم گرایا جاتا ہے،، سات ماہ میں پیٹرول 27 فیصد مہنگا ہو گیا،، عالمی مارکیٹ میں خام تیل گزشتہ ماہ سستا ہو،پاکستان میں پھر بھی مہنگا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی جب سے وزیر اعظم بنے ہیں کوئی مہینہ خالی نہیں جانے دیا،، ہر ماہ کی یکم تاریخ کو پیٹرول،، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کر کے ہی دم لیا،، مسلسل گزشتہ سات ماہ سے پیٹرول کی قیمت بڑھائی جا رہی ہے،، اگست سے اب تک پاکستان میں مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت 18 روپے 57 پیسے فی لیٹر،، ڈیزل کی 21 روپے 5 پیسے،، اور مٹی کے تیل کی 32 روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھائی جا چکی ہے۔
سات ماہ میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 73 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے،، عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ماہ خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد تک کمی رکارڈ کی گئی،، تاہم حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا،،، اور پیٹرول کی قیمت 4.2 فیصد اور ڈیزل کی 2.7 فیصد بڑھا دی۔