سعودی عرب : گرفتار غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 7لاکھ تک پہنچ گئی


ریاض(24نیوز) سعودی عرب میں گرفتارکئے جانے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد 7لاکھ تک پہنچ گئی، غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مشترکہ فیلڈ آپریشن کرکے اقامہ و محنت اور سرحدی سلامتی قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 7لاکھافراد گرفتار کرلئے گئے۔ یہ گرفتاریاں چار ماہ تک عمل میں آئیں، مملکت کے تمام علاقو ں میں مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کئے گئے چھاپے مارے گئے۔
ان کے تحت اب تک 696454غیر قانونی تارکین پکڑے گئے۔ ان میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 489376، محنت قوانین کی خلاف ورزی پر 145522 اور سرحدی سلامتی قانون پامال کرنے پر 61556گرفتارکئے گئے۔9837درانداز پکڑے گئے جن میں63فیصد یمنی، 34فیصد ایتھوپین اور 3فیصد مختلف ممالک کے تھے۔ علاوہ ازیں 529ایسے افراد پکڑے گئے جوسعودی عرب سے سرحد پار کرکے باہر جانے کی کوشش کررہے تھے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں