بائیک رائیڈر رفعت شیراز نے لاہور کی سڑکوں سے دوستی کر لی


لاہور (24نیوز)کچھ کرنے کی لگن ہوتوپھرکوئی چیزناممکن نہیں،یہ سچ ثابت کردیا لاہورکی خاتون بائیک رائیڈررفعت شیراز نے جو اپنی بائیک پرصرف لڑکیوں کو ہی نہیں لڑکوں کو بھی رائیڈز دیتی ہیں، رفعت شیرازایسے موٹرسائیکل دوڑاتی ہے جیسے سڑکوں سے پرانی دوستی ہو۔
تفصیلات کے مطابق لمبے بالوں کا جوڑا،سرپر سفید ہیلمٹ۔یہ ہے موٹرسائیکل پر بیٹھی لاہورکی رفعت شیراز،جو آپ کو آپ کی منزل تک پہنچانے کے لئے ہیں تیار رہتی ہیں۔مگر فاصلہ رکھ کربیٹھیں آپ ایک خاتون کے ساتھ ہیں سوار۔
رفعت شیراز اپنی موٹر سائیکل پر لڑکے اور لڑکیوں دونوں کو رائیڈز دیتی ہیں،جب کوئی بڑی عمر کا آدمی بکنگ کراتا ہے تو کشمکش میں پڑ جاتی ہیں۔ پھر انھیں بھائی کہہ کر ذرا پیچھے ہٹاتی ہیں کہ فاصلہ رکھ کربیٹھیں۔
ٹوئنٹی فورنیوز اسٹوڈیومیں گفتگو کرتے ہوئے رفعت شیراز کا کہنا ہیکہ شروع شروع میں مشکل ہوئی۔۔ لوگ حیران ہوکردیکھتے تھے لیکن اب معاملات روٹین میں ہیں۔ دوسری خواتن کوبھی اس فیلڈ میں آنا چاہیئے،رفعت شیراز نے 12 سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلانا سیکھی اور پھر چلائی بھی۔۔۔لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ یہ شوق اسے ایک دن ملک کی پہلی فیمیل کریم رائیڈر بنا دے گا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں