ملتان سلطان کے بولنگ کوچ وسیم اکرم کو کس باؤلر کی تلاش ہے؟

ملتان سلطان کے بولنگ کوچ وسیم اکرم کو کس باؤلر کی تلاش ہے؟


دبئی(24نیوز)سونگ کے سلطان ملتان سلطان کے بولنگ کو چ وسیم اکرم کو ہے کس بولر کی تلاش؟ شوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چھوٹے بچے کی فاسٹ بولنگ کی ویڈیو نے دھوم مچا دی۔ وسیم اکرم نے ٹویٹ کی ہے کہ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بچے نے اپنی بولنگ ویڈیو سے سب کو فین بنا دیا۔ سونگ کے سلطان وسیم اکرم کو بھی اس بچے کی کھوج ہے۔

اپنے ٹویٹرپیغام میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے انتہا ٹیلینٹ موجود ہے اب وقت ہے کہ ایسے ٹیلنٹ کا کچھ کیا جائے۔
وسیم اکرم کی یہ ٹویٹ دیکھ کر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی جذباتی ہوگئیں۔ بچے کی ویڈیو دیکھ کر اسے پاکستان کا اگلا وسیم اکرم کہہ دیا،پھر کچھ دیر بعد اپنے ہی ٹویٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وسیم اکرم ایک ہی ہے اور ان جیسا کوئی دوسرا نہیں۔