حکومت نے شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے: عمران خان


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور کہا کہ کتنے شرم کا مقام ہے حکومت طاقتور طبقے سے تو ٹیکس لے نہیں رہی، الٹا شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے اضافے کی سمری منظور کرنے پر شدید تنقید کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پرٹیکسزکابوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی ہے، کتنے شرم کا مقام ہے حکومت طاقتور طبقے سے تو ٹیکس لے نہیں رہی، حکومت نے الٹا شریفوں کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ شریف اور اس قماش کے لوگوں کو قومی وسائل لوٹنے کی کھلی چھوٹ ہے۔