سپر نوا اسکول میں سالانہ اسپورٹس ڈے، بچے ملتان سلطانز کے دیوانے نکلے


اسلام آباد(24نیوز) سپر نوا اسکول میں سجا رنگا رنگ سالانہ اسپورٹس ڈے، جس میں اسکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی، اسپورٹس ڈے میں شریک بچے بھی ملتان سلطانز کے دیوانے نکلے، میڈلز ملنے کی خوشی میں ملتان سلطانز کی فتح کے نعرے لگانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے۔ اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں سپر نوا اسکول کی جانب سے کھیلوں کے مقابلے کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بچوں اور والدین کی بڑی تعداد اسپورٹس ڈے میں شریک ہوئی۔ ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں شریک بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات سے بچوں میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ بچے ورچوئل ٹیکنالوجی کے جال سے نکل کر میدانوں میں آتے ہیں۔

واضح رہے کہ بچوں نے جہاں مقابلوں میں حصہ لے کر میڈلز جیتے وہیں ملتان سلطانز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ تقریب کے آخر میں گریڈ 2 کے طلبا نے زمبا پرفارم کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔