اسلام آباد : نوجوانوں کے درمیان آئیڈیاز کے مقابلے


اسلام آباد(24نیوز) ہاشو فاونڈیشن آئیڈیاز سامنے لانے میں آگے، اسلام آباد میں نوجوانوں کےدرمیان آئیڈیاز کے مقابلے کروادیئے،سماعت سے محروم افراد کیلئے ٹیکنالوجی، صاف پانی اور سستے مکان جیسے آئیڈیاز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق ہاشو فاونڈیشن نے اسلام آباد میں مختلف آئیڈیاز کے حوالے سے مقابلے کرائے۔ سماعت سے محروم افراد کیلئے ٹیکنالوجی، پینے کا صاف پانی اور سستے مکان کی تعمیرجیسے آئیڈیازمنظرعام پر آئے۔ہاشوگروپ سی ایس آرکی سربراہ عائشہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان باکمال صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ نوجوان یاسین نے مقابلے میں 3 لاکھ روپے میں سستا اور معیاری مکان بنانے کی ٹیکنالوجی متعارف کروائی اور پہلا انعام پایا۔

واضح رہے کہ عرج علی نے بہرے افراد کے سننے کیلئے 15 روپے فی منٹ کی ٹیکنالوجی متعارف کروا کر دوسرا انعام حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔     ہاشوفانڈیشن باصلاحیت نوجوانوں کو نوکری کرنے والے سے ملازمت دینے والے میں تبدیل کررہی ہے۔