ٹرینوں کی آمد و رفت کا سارا نظام درہم برہم ، سیکڑوں مسافر خوار


رحیم یار خان(24نیوز) قریب مال بردار ٹرین پٹری کیا اتری، ٹرینوں کی آمد و رفت کا سارا نظام ہی درہم برہم ہوکر رہ گیا، سنگل ٹریک کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے لگیں، کراچی کینٹ اسٹیشن پر کھڑے سیکڑوں مسافر منزلوں تک پہنچنے کیلئے خوار ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مال بردار ٹرین حادثہ ہوا رحیم یار خان میں اور اثر پھیلا کراچی تک ٹرینوں کی آمد میں تاخیر ہوئی اور جانے والی ٹرینیں اپنی منزلوں کے لئے نکل نہ سکیں۔ کینٹ اسٹیشن پر پریشان مسافر رل گئے۔ ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ کہتے ہیں کہ 2 ٹریک میں سے ایک ٹریک ہی قابل استعمال ہے۔

واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس،عوامی ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس اور دیگر ہوئیں تاخیر کا شکار تو مسافروں نے بھی شکایتوں کے انبار لگائے مسافروں کا کہنا تھا کہ ریلوے عوامی سہولت کے لئے ہے مگر انتظامی حالت بہتر ہوگی تو ہی عوام کو سہولت مل پائے گی۔