سینٹرل جیل، دو خطرناک قیدی فرار، کیس کی سماعت

سینٹرل جیل، دو خطرناک قیدی فرار، کیس کی سماعت


کراچی(24نیوز) سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے معاملے کی سماعت۔ سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے آخری مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سینٹرل جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالرحمان شیخ اور سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فہیم انوار کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید احمد شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان کے وکیل کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کیس کے تفتیشی افسر کو معطل کر دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے متعلق عدالت کو گمراہ کیا۔ کیس میں نیا تفتیشی افسر اور پروگریس رپورٹ پیش کرنے کی مہلت دے جائے۔

پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ جیل میں جو قیدیوں سے سامان برآمد ہوا اس کے زمہ دار گرفتار ملزمان عبدالرحمان شیخ اور فہیم انوار ہیں۔ قیدیوں سے غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں کیا ملزمان آنکھیں بند کرکے سو رہے تھے۔

خطرناک دو دہشت گرد سینٹرل جیل سے فرار ہوگئے ذمہ داری جیل سپرنٹنڈنٹ اور جیل انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے معاملے کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے آخری مہلت دے دی اور سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔