سپریم کورٹ میں ججز ، سرکاری افسران کی دوہری شہریت پرازخود نوٹس کیس کی سماعت


 اسلام آباد(24نیوز) ججز اور افسران کی دوہری شہریت سےمتعلق کیس کی سماعت، عدالت عظمیٰ نے افسران کو 10 دن میں شہریت ظاہر کرنے کا آخری موقع دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ مقررہ وقت کے بعد دوہری شہریت کے حامل افسران کیخلاف کاروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت پرازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔صوبائی حکومتوں اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دوہری شہرت سےمتعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تاہم عدالت نے رپورٹ پر عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے شہریت چھپائی ان کیخلاف خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

دوسری جانب سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے بتایا کہ سیکریٹریٹ اور آفس مینجمنٹ گروپ کا کوئی افسر دوہری شہریت کا حامل نہیں۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کے ماتحت صرف 13افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کئی حساس عہدوں پر دوہری شہریت کے افسران بیٹھے ہوسکتے ہیں۔