سندھ اسمبلی میں پہلی بارہندوبرادری کامذہبی تہوارہولی منایا گیا


کراچی(24نیوز) سندھ اسمبلی میں پہلی بارہندوبرادری کامذہبی تہوارہولی منایا گیا،کیک بھی کاٹا گیا،ارکان نے ایک دوسرے پرخوشی کے رنگ بھی بکھیرے۔

تفصیلات کے مطابق ہندو برادری کا تہوار ہولی کے سندھ اسمبلی میں رنگ بکھر گئے۔ارکان سندھ اسمبلی نے اسپیکر آغا سراج درانی کی قیادت میں کیک بھی کاٹا اور ایک دوسرے کو محبت کے رنگوں سے رنگ بھی دیا۔ سندھ حکومت کے اقلیتی امور کے معاون خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے ہولی کے تہوار کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا یہ تہذیبی تہوار ہے آج کا دن حق سچ اور فتح کا دن ہ

دوسری جانب ہولی کے رنگوں میں رنگ جانے والے ارکانِ اسمبلی نے ٹوئنٹی فور نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے پاکستان واحد ملک ہے جہاں ہر برادری اپنے تہوار آزادی سے مناسکتی ہے۔ سندھ اسمبلی نے اراکین نے ہولی کا تہوار مناکر پیغام دیا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ ایک ہیں اور ایک ساتھ ہی رہیں گے۔