میکسیکن اوپن کادوسرا راؤنڈ:ارجنٹینا کے ڈیل پوٹرو کی سپین کے ڈیوڈ فیررکو شکست


 24نیوز:میکسیکن اوپن کے دوسرے راؤنڈ کے سنسنی خیز مقابلے۔ ارجنٹینا کے ڈیل پوٹرو نے سپین کے ڈیوڈ فیررکو شکست دے دی۔ آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور جرمن ٹینس سٹار الیکزینڈر جونیر بھی کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکن اوپن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں ڈیل پوٹرو نے سپینش ڈیوڈ فیرر کو دلچسب مقابلے میں 4-6، 6-4 اور 3-6 سے شکست دے دی۔

ایک اور مقابلے میں ڈومینک تھیم نے سٹریٹ سیٹس میں کینیڈین ڈینس شیپولوو کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دے دی۔ دوسری جانب جرمن ٹینس سٹار الیکزینڈر جونیر نے اپنے ہم وطن پیٹر گوجووچ کو 6-7 اور 3-6 سے شکست دے کر کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میکسیکن اوپن کا کواٹر فائنل مرحلہ کل کھیلا جائے گا۔