اداکار و ماڈل عائشہ خان نے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا

اداکار و ماڈل عائشہ خان نے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا


کراچی(24نیوز) پاکستانی اداکار و ماڈل عائشہ خان نے اچانک شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کرکے اپنے لاکھوں مداحوں اور چاہنے والوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوانی پھر نہیں آنی میں جوہر دکھانے والی اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا اعلان اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کیا۔ عائشہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سمیت دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سب کو درخواست کی کہ انہیں ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔ عائشہ خان نے پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے سوچ سمجھ کے بعد اپنی خوشی سے میڈیا انڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بہترین طریقے سے خیر آباد کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کے لیے انہتائی پر امید ہیں کہ وہ اطمینان بخش ہوگا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito