ڈاکٹر اسد اشرف سینیٹر منتخب، لیگی اراکین ووٹ ڈالنے بھی نہ آئے


لاہور (24 نیوز) نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف سینیٹر منتخب تو ہو گئے لیکن انہیں پنجاب اسمبلی میں موجود ن لیگ کے ارکان کے مقابلے میں کم اور ان کے مد مقابل تحریک انصاف کی ڈاکٹر زرقا ایوان میں اپنی پارٹی ارکان کی تعداد سے 8 ووٹ زیادہ ملے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی سینیٹر شپ ختم ہونے پر خالی ہونے والی نشست پر ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف سینیٹر منتخب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے: عمران خان کی طرح الزام تراشی نہیں کرتا،نواز شریف 

کل 350 ووٹ ڈالے گئے۔  ڈاکٹر اسد اشرف نے 298 ووٹ حاصل کیے اور زرقا تیمور کو 38 ملے۔ جبکہ مسترد ہونے والے ووٹوں کی تعداد 14 تھی۔ 24 نیوز کے مطابق ن لیگ کے نو اراکین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

لیگی رہنما مریم نواز کا دعویٰ ہے کہ صرف ایک ن لیگی ایم پی اے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکا تو ڈاکٹر زرقا کو آٹھ ووٹ کس نے ووٹ دیئے۔