گونتا ناموبے میں قید پاکستانی شہری عمار نائن الیون حملہ میں ملوث ہے: امریکہ


اسلام آباد(24نیوز) اقوام متحدہ کی پانچ رکنی خصوصی ٹیم نے گوانتا ناموبے میں 2006سے قید پاکستانی شہری کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم کا کہنا ہے کہ عمار البلوچی جنہیں عبدالعزیز علی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو ناجائز قید پر ہرجانہ بھی ادا کیا جائے۔ کویت میں پیدا ہونے والے عمار البلوچی عبدالعزیز خالد شیخ کے بھتیجے میں اور انکے حوالے سے امریکا کا موقف ہے کہ وہ نائن الیون حملوں میں اپنے چچا کے ساتھ ملوث تھے۔

مگر اقوام متحدہ کی پانچ رکنی ٹیم اس قید کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دے رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی امور کے ماہرین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے درخواست کی ہے کہ عبدالعزیز کو رہا کر کے پر دوران قید ہونے والے تشدد کے نتیجے میں ہونے والے نفسیاتی اور جسمانی عارضوں کا بھی علاج کرایا جائے۔