کیا آپ باتیں کرنے والا فریج خریدنا پسند کریں گے؟

کیا آپ باتیں کرنے والا فریج خریدنا پسند کریں گے؟


ویب ڈیسک: سام سنگ کو دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کے حوالے سے زیادہ جانا جاتا ہے مگر یہ جنوبی کورین کمپنی دیگر برقی مصنوعات بھی تیار کرتی ہے، جن میں ٹیلی وژن، فریج، ائیرکنڈیشنر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اور اب اس کمپنی نے ایک 'باتیں کرنے والا فریج' متعارف کرایا ہے جو کہ صارف کی غذائی پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کھانے پکانے کی تراکیب بھی بتاتا ہے۔ اس ڈیوائس میں ایک بڑی ٹچ اسکرین بھی موجود ہے جبکہ روبوٹ وائس اسسٹنٹ بھی موجود ہے جو کہ مختلف کمانڈز جیسے موسیقی چلانے یا میرے لیے پڑھنے پر ردعمل بھی ظاہر کرتی ہے۔

یہ فریج کیمروں سے بھی لیس ہے جو صارف کو بازار میں خریداری کے دوران یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ انہیں کیا کچھ خریدنا چاہئے۔ موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران سام سنگ نے اس فریج کو پیش کیا اور کمپنی کے مطابق اس میں کئی طرح کی ایپس موجود ہیں جنھیں کیلنڈر، ٹیلیویژن، میوزک پلیئر اور نوٹس بورڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سام سنگ کا بڑا دھماکہ، گلیکسی ایس 9، ایس 9 پلس متعارف  

کیمرے اور ایپس اکھٹے مل کر مختلف طرح کی معلومات صارف کو فراہم کرتے ہیں جبکہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی ان سب کاموں کو ممکن بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ فریج سے حاصل ہونے والی معلومات ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکتی ہے اور تمام ڈیوائسز ایک دوسرے سے کنکٹ ہوتی ہیں جنھیں فون سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ڈیجیٹل اسسٹنٹ آپ کی دن بھر کی کیلوریز کا حساب بتا سکتا ہے، کھانے پکانے کی تراکیب بتاسکتا ہے۔

ایک اور اسمارٹ فون کی مدد سے صارفین اپنے کھانوں کی تصویر لے سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ کونسا پکوان ہے اور اس میں کتنی کیلوریز، وٹامنز اور پروٹین وغیرہ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔