شہباز شریف , عمران خان کے درمیان جنگ میں تشویش ناک موڑ

شہباز شریف , عمران خان کے درمیان جنگ میں تشویش ناک موڑ


اسلام آباد (24 نیوز) شہبازشریف کے دعویٰ پرعمران خان کا بھی جواب آ گیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے دستاویزی ثبوت ٹویٹر پر پبلک کر دیئے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اب جھوٹ کون بول رہا ہے؟ ملتان میٹرو منصوبہ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی یا شہباز شریف ؟ فیصل سبحان کے وجود سے انکار میں شہباز شریف کو ڈیڑھ برس کیسے لگ گیا؟

یہ بھی پڑھئے: ’’خان صاحب کے الزامات پر چیف جسٹس فل بنچ بنائیں، جھوٹا ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا‘‘  

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری کیے جانے والے اپنے پیغام میں عمران خان نے اس وقت جواب دیا جب ان کو شہباز شریف نے برملا کہا کہ پٹ اپ یا شٹ اپ۔

قائد تحریک انصاف نے کہا کہ خود کو بچانے کیلئے شریفوں کی جانب سے تراشے گئے جھوٹ۔ شہباز شریف کا دعویٰ ہے کہ فیصل سبحان کا وجود ہی نہیں۔

یہ دستاویز بتا رہی ہیں کہ چینی حکام نے میریٹ ہوٹل میں فیصل سے تفتیش کی اور اس کی کمپنی سے متعلق معلومات کے لیے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا۔