سید فخر امام کشمیر کمیٹی کے چیئرمین منتخب

سید فخر امام کشمیر کمیٹی کے چیئرمین منتخب


اسلام آباد(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما،رکن قومی اسمبلی سید فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ۔

کشمیر کمیٹی کا  چیئرمین منتخب ہونے کے بعد سید فخر امام نے 24نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ خصوصی کشمیر کمیٹی کا ایک مقام ہے۔نوابزادہ نصراللہ ،حامد ناصر چٹھہ اور مولانا فضل الرحمان کے بعد چئیرمین بننا اعزاز ہے۔  مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے،بھارت مسئلہ کشمیر خود اقوام متحدہ میں لیکر گیا،بھارتی کوششوں کے باوجود سلامتی کونسل نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مودی نے حال ہی میں پاکستان اور خطے کیلئے نیا تماشا کھڑا کیا ہے، موجودہ صورتحال کی بنیاد بھی مسئلہ کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا خود بھارت کیلئے بھی نقصان دہ ہے، بھارت کی کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان کو دہشتگرد ملک ثابت کرے، کشمیر ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اب ہمیں د نیاکو اپنا موقف بتانے کیلئے بہت محنت کرنا پڑے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer