کراچی: 19 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

کراچی: 19 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل


کراچی (ویب ڈیسک) ا یک اور لڑکی درندو ں کی زیادتی کا نشانہ بنتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئی۔   کراچی   کے علاقہ نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے 19 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور زیادتی کے بعد کلہاڑی کے واڑ سے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقہ سیکٹر الیون ای میں نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کر 19  سالہ لڑکی سے زیادتی کی اور تیز دھار آلے سے لڑکی کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود لڑکی کے چھوٹے بھائی کو بھی زخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کی غنڈہ گردی، بے گناہ کی جان لے لی

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو قتل سے پہلےمبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، ملزم جاتے جاتے لڑکی اور اس کے بھائی کا موبائل فون بھی لے گئے۔پولیس نے مقتولہ کے والد ، پڑوسی ، مالک مکان سمیت 8 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے، مالک مکان اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کے فیملی کو ۱۲ سال سے جانتے تھے، جب مقتول لڑکی کی والدہ نے چیخ و پکار کی تو بھاگ کر پہنچے، واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔