’’معصوم کشمیری لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی سازش کے تحت کی جارہی ہے‘‘

03:28 PM, 1 مئی, 2018

وقار نیازی

اسلام آباد(24نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے کہا ہے  کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک دنیا میں امن ناممکن ہے .
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ بھارت وحشی ہو چکا ہے ، ظلم میں بے انتہا اضافہ ہو گیا،  حریت رہنماؤں پر تشدد کیا جا رہا ہے، میرے خلاف خطوط لکھے جاتے ہیں کہ کوئی ملک ویزا نہ دے، میں دہشت گرد نہیں .

یہ بھی پڑھیں:  کرپشن ثابت ہوئی تو میری قبر سے لاش نکال کر لٹکادینا، شہباز شریف

مشعل ملک نے مزید کہا کہ ان کا اوڑھنا بچھونا کشمیر کاز ہے ، ناروے میں بھی معاملہ اٹھایا ، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی طاقتوں کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا ہو گا.

انھوں نے واضح کیا کہ معصوم کشمیری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی سوچی سمجھی سازش کے تحت کی جاتی ہے، تاکہ مسلمان ان علاقوں سے بھاگ جائیں.

مزیدخبریں