پہلی پاکستان کبڈی سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار، افتتاحی تقریب آج

پہلی پاکستان کبڈی سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار، افتتاحی تقریب آج


 لاہور(24نیوز) پاکستان کی پہلی سپرکبڈی لیگ کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ کون کس سے کب ٹکرائے گا، فیصلہ ہوگیا۔ گجرات واریئرز اورگوادربہادرز ٹورنامنٹ کے اوپنرمیں مدمقابل ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پی سی ہوٹل میں سٹرابیری سپورٹس کے زیر اہتمام سپر کبڈی لیگ کے ڈراز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیمپئین شپ میں حصہ لینے والی دس ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کر دیا۔گروپ اے میں گجرات واریرز، گوادر بہادرز، لاہور ٹھنڈرز، کراچی زورآور اور ساہیوال بلزایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی اورگروپ بی میں فیصل آباد شیر دل، اسلام آباد آل سٹار، پشاور حیدرز، کشمیر جان باز اور ملتان سکنڈرز زور آزمائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئرکرنے کے لئے پر امید

 گجرات واریرز اور گواڈرز بہادرز ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیلے گی۔ ٖ پاکستان کبڈی ٹیم اور فیصل آباد شیر دلز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ایسی لیگز سے نیا ٹیلنٹ سامنت آئے گا۔چئیرمین کبڈی لیھ حیدر ڈاؤڈ کا کہنا تھا کہ وہ کبڈی کے کھیل نو پاکستان کا نمبر ون کھیل دیکھنا چاہتے ہے۔ سپر کبڈی لیگ میں ہر روز 4 میچز کھیلے جائے گے۔ دونوں گروپوں کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ سپر کبڈی لیگ کا فائنل 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

شازیہ بشیر

Content Writer