پاناما ریفرنس: شریف خاندان کو احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

پاناما ریفرنس: شریف خاندان کو احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی


اسلام آباد (24 نیوز) پاناما ریفرنس میں شریف خاندان کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت حاضری سے مستقل استثیٰ مل گیا۔ احتساب عدالت کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے نمائندے ان کی جگہ عدالت میں پیش ہوں۔  

24 نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے شریف خاندان کو بڑی خوش خبری سنا دی ہے۔ جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی درخواست منظور کر لی۔ نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت حاضری سے مستقل استثناء مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن ثابت ہوئی تو میری قبر سے لاش نکال کر لٹکادینا، شہباز شریف 

عدالتی حکم نامہ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے نمائندے ان کی جگہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ نیب کے تینوں ریفرنسز کا فیصلہ بھی ایک ساتھ آئے گا۔