حکومت کو مزدورں کا خیال بھی آگیا



اسلام آباد( 24نیوز ) ہیں کٹھن بہت بندہ مزدور کے اوقات،آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں مزدورں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، وزیراعظم کاکہناتھاکہ آج کا دن مزدوروں کیلئے مشعل راہ ہے۔

سوجاتا ہےفٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کے،،، مزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتا

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں مزدورں کا عالمی دن منایا جارہا ہے،پاکستان بننے سے لے کر آج تک غریب مزدور کے حالات بدلنے کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے حکمرانوں نے اپنے مالی حالات تو سنوار لئے مگر غریب مزدور آج بھی دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہاہے,پاکستان میں مزدوروں کے دن مزدور ہی نظر انداز ہونے لگے ہیں، گوجرانوالہ کے مزدور آج کے دن سے لاعلم اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں,اُچ شریف میں بھی مہنگائی کی چکی میں پسے محنت کش مزدورمیں مصروف ہیں.

اس شہر میں مزدور جیسا کوئی دربدر نہیں،،،جس نے سب کے گھر بنائے اسکا کوئی گھر نہیں

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آج کا دن مزدوروں کیلئے مشعل راہ ہے, تحریک انصاف نے دو دہائیوں سے زیادہ جدوجہد کی ہے اور آج سے ہم ’ مزدور کا احساس پروگرام‘ کا آغاز کر رہے ہیں،پروگرام غربت کے خاتمے کے حوالے سے اہم قدم ہوگا،اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے بھی پروگرام کے تحت اقدامات کیے جائیں گے،ان کاکہناتھاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے، وزیراعظم عمران خان کامزید کہناتھاکہ مزدور احساس پروگرام آج سے شروع ہوگا، حکومت محنت کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، امید ہے مزدور نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ساتھ دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہناتھاکہ مزدور کی حالت تبدیل کرکے ہی حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے،وسائل کی منصفانہ تقسیم ہی دنیا میں حقیقی اور پائیدار امن و ترقی کی کلید ہے۔