آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کیلئےشرائط رکھ دیں

 آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کیلئےشرائط رکھ دیں


اسلام آباد( 24نیوز )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے لیے تین شرائط رکھ دیں سبسڈیز ختم کرنے ، مانیٹری پالیسی سخت اور ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا انتہائی اہم دور اسلام آباد میں ہوا ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنی اقتصادی ٹیم کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کی ، مذاکرات میں گورنرسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایف بی آر ، ایس ای سی پی اور وزارت خزانہ ، پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام بھی شریک ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مانیٹری پالیسی پر ڈیڈ لاک ہے آئی ایم ایف سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکسوں میں اضافے کی شرائط رکھی ہیں ان تین شرائط پر آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوشش جاری ہے ۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے ,حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان قرض کے لیے تمام شرائط پر پروگرام کے شروع میں ہی عمل درآمد کرے ۔