پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی


ابوظہبی (24 نیوز) ابوظہبی میں کھیلے جانیوالے پہلے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق شاہینوں نےکیویز کو 2 رنز سے شکست دیدی۔ 148 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ 146 رنز بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کے منرو نے 58، ٹیلر نے 42 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کراتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم  کی جانب سے  اننگز کا آغاز بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان نے کیا لیکن بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر ملنے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ صاحبزادہ فرحان بھی ٹک نہ پائے اور  ایک رن بنا کر  آؤٹ ہو گئے۔اس موقع پر  آصف علی اور حفیظ نے محتاط کھیلتے ہوئے بیٹنگ لائن اپ کو سہاری دیا ۔ محمد حفیظ پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔آصف علی 24 رنز بنا کرچلتے بنے اس کے بعد  کپتان سرفراز احمد نے بھی 34 رنز کی  اننگ کھیلی۔

شعیب ملک 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔  نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل، اش سوڈھی اور گرینڈہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔