پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین  کیلئے اچھی خبر

پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین  کیلئے اچھی خبر


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے خوشخبری، اسٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن نے اسٹیل ملز ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دی ہے،اسٹیل ملز ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے ایک ارب روپے جاری  کئے جائیں گے،نجکاری کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ  ملازمین کو پے سلپ جلد جاری کی جائے گی ۔

قبل ازیں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو گزشتہ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے بدحالی کا شکار ملازمین دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورتھے،حکومتی غلط پالیسیوں اور عدم توجہ کا شکار پاکستان اسٹیل ملازمین نے  اعلیٰ حکام سے مسئلہ حل کروانے کی اپیل کی تھی ۔

نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو نوید سنائی کہ جلد ہی ان کے مسائل دور کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ ایک ماہ کی تنخواہ کی بھی منظوری دی، واجبات کی ادائیگی کے لیےاسٹیل ملز ملازمین کو ایک ارب روپے جاری  کئے جائیں گے۔