ملک بھر میں موسم نے انگڑائی لے لی

ملک بھر میں موسم نے انگڑائی لے لی


اسلام آباد( 24نیوز ) موسم نے انگڑائی لے لی،ملک کے مختلف حصوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اور گرد و نواح میں دھند کا راج ہے،دھند کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہورہی ہے تو سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ 24 گھنٹوں میں موسم ابر آلود رہے گا ، موٹر وے اور دریاﺅں کے آس پاس گاڑیاں چلانے والوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اسی طرح وادی کوئٹہ و گردونواح میں موسم آبرالود ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت کم سے کم8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق پشین،قلعہ عبداللہ ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ،پنجگور اور نوکنڈی میں کم سے کم14, ژوب میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،گوادر میں 18, پسنی میں کم سے کم درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

لاہور کے کھلے علاقوں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے،دھند کی وجہ سے سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔