مذہب کے نام پر ریاست کے اندر ریاست بنائی گئی:شہریار آفریدی


اسلام آباد( 24نیوز )وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر ریاست کے اندر ریاست بنائی گئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کے خطاب کے دوران نشریات معطل ہوگئیں،ان کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پرریاست کے اندر ریاست بنائی گئی، بلاول بھٹو کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں، کسی کو کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے کوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ سب کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔


انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں مذہب کے نام کا کوئی سہارا نہیں لے سکتا، اللہ کا ماننے والا دنیاوی بتوں کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔ اب یہ سہارے سارے ختم ہو گئے ہیں۔ صوبائی اتھارٹی سے رابطے میں ہوں۔ کوئی طاقت کا استعمال نہیں ہو گا۔ بات چیت جاری ہے جلد خوشخبری ملے گی۔ کسی کو سیاسی مقاصد استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ ایسا کسی نے سوچا تو ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی۔ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔ ایک وقت تھا جب کہا جاتا تھا کہ ان کے ہاتھوں میں اقتدار کی لکیر نہیں ہے۔