حکومت نے آئی ایم ایف کے بعد ایک اور عالمی ادارے کے آگے ہاتھ پھیلالئے

 حکومت نے آئی ایم ایف کے بعد ایک اور عالمی ادارے کے آگے ہاتھ پھیلالئے


اسلام آباد(24نیوز) پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے بعد  عالمی بینک سے قرضہ مانگ لیا وزارت خزانہ نے عالمی بینک کو قرضے کی درخواست دے دی۔ 
 تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک سےبھی قرضہ مانگ لیا ہے، پاکستان نے بیرونی ادائیگیوں کی سپورٹ کے لیے قرضہ مانگا ہے۔ عالمی بینک کا کہنا تھاکہ پاکستان کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ کے بعد پاکستان کو قرضے کی مالیت سے آگاہ کیا جائے گا, کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے درخواست میں قرضے کی مالیت کے بارے میں آگاہ نہیں کیا،رواں ماہ آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ رہا ہے آئی ایم ایف رپورٹ کے بعد پاکستان کو قرضے کی مالیت سے آگاہ کیا جائے گا.

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک الینگوائن پیچھو ماتھوان کا ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی بینک پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے,ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو معاشی اصلاحات کرنا ہوں گی، پاکستان کو بجٹ خسارہ کم کرنا ہو گا اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہوگا،ایف بی آر کو ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔