کمسن بچے ڈینگی وائرس کیخلاف میدان میں اتر آئے

کمسن بچے ڈینگی وائرس کیخلاف میدان میں اتر آئے


کراچی(24نیوز) گوادرکے ننھے منھےبچے ڈینگی ملیریا کے خلاف سرگرم ہوگئے، پاک آرمی کے زیر نگرانی جی ڈی اے ہسپتال میں مختلف رنگ برنگی فن پارے اور چارٹ بناکر مریضوں کو ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی ترغیب دی۔ 
 تفصیلات کے مطابق گوادر میں ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتی بیماریوں سے مقابلہ کرنے کیلئے جی ڈی اے پبلک اسکول اور آرمی پبلک اسکول کے ننھے منھےبچے سرگرم ہوگئے اپنے بنائے مختلف رنگ برنگی فن پارے اور چارٹ بناکر جی ڈی اے ہسپتال میں آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو ڈینگی اور ملیریا جیسے امراض سے آگاہ کیا اور احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہ کی۔

اس موقع پر بچوں نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ گوادر میں ڈینگی اور ملیریا وبائی شکل اختیار کرچکے ہیں ایسے میں جی ڈی اے ہسپتال اور جی ڈی اے پبلک اسکول اور اے پی ایس کے بچوں کی جانب سے آگاہی مہم شروع کرنے سے بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں اہم پیشرفت ثابت ہوسکتے ہے۔