گیس کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری 

گیس کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری 


اسلام آباد ( 24 نیوز ) نومبر کیلئےایل پی جی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی، ایل پی جی کی نئی قیمت 127روپے فی کلو مقرر،  اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے نومبرکیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلوکمی کردی گئی، اوگرا نے گھریلو سلنڈر165 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 673 روپے  کمی کر دی۔ ایل پی جی فی کلو کی نئی قیمت 127 روپے مقرر ہوگئی، گھریلو سلنڈر 1673روپے کی جگہ 1509 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ کمرشل سلنڈر 6478روپے کی جگہ 5805روپے میں ملک بھر میں فروخت ہو گا۔