اپوزیشن اور ریاستی ادارے حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نقصان نہیں چاہتے لیکن کوئی اس دھوکے میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے، چاہتے ہیں تشدد کی ضرورت نہ پڑے، مظاہرین کو ایک راستہ دینا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام صورتحال کو سامنے رکھ کر گزشتہ روز تقریر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے اور جو بھی اسٹریٹجی بنے گی اس پر اپوزیشن سے مشاورت کی جائے گی، اپوزیشن نے بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم ایک ریاست ہیں، کیسے ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ اٹھ کر فیصلہ دیں کہ یہ بات مانیں گے، یہ بات نہيں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا‏عظم نے رات کی تقریر میں حکومت کا نہيں، ریاست کا مؤقف سامنے رکھا ہے، اپوزیشن اور ریاستی ادارے حکومتی مؤقف کے پیچھے کھڑے ہیں۔

خسرو بختیار نے کہا کہ پاک چین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ چین واحد ملک ہے جو پاکستان کا پارٹنر رہا ہے۔ وزیراعظم دورہ چین میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ شنگھائی ایکسپومیں وزیراعظم کی چینی بزنس شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito