وفاقی حکومت کا پر امن حل نکالنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پر امن حل نکالنے کا فیصلہ


اسلام آباد ( 24نیوز ) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، چین کے ساتھ معاہدوں پر اعتماد میں لیا۔ پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن کی ازسرنو تشکیل کی منظوری، ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ اورپاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کی نامزدگی کا فیصلہ ۔

 وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے کی بھی منظوری بھی  دے دی گئی۔ کابینہ نے اقوام متحدہ امن مشن کے لیے پاک چین مشترکہ ملٹرین آپریشن کے معاہدے کی منظوری  دے دی۔ کابینہ نے پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن کی از سر نو تشکیل کی بھی منظوری دے دی۔

 چیئرمین ویج بورڈ کے استعفیٰ اور آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کی نامزدگی کی بھی منظوری دے دی۔

 میجر جنرل فیاض حسین شاہ  کی آئی جی ایف سی بلوچستان تقرری کی توثیق کر دی گئی اور  میجر جنرل راحت نسیم احمد خان کی آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ تبادلے کی توثیق کردی گئی۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر وفاقی حکومت نے معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس مقصد کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito