ایسا قبیلہ جہاں صدیوں سے خواتین کی حکمرانی

ایسا قبیلہ جہاں صدیوں سے خواتین کی حکمرانی


24 نیوز : چین میں ایک ایسا قبیلہ بھی ہے جہاں صدیوں سے خواتین کی حکمرانی ہے،موسو  قبیلہ میں بیٹی کے پیدا ہونے پرجشن منایا جاتا ہے۔
چین میں ہمالیہ کی پہاڑوں کے دامن میں آباد موسو قبیلے میں شجرہ نصب اور خاندان عورت کے نام سے آگے بڑھتا ہے، خواتین ہی اس قبیلے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔

خواتین کی اہمیت کے پیش نظر اس قبیلے میں بیٹی کے پیدا ہونا پر باقاعدہ جشن منایا جاتا ہے، موسو قبیلے میں توجہ کا مرکز بیٹیاں ہوتی ہیں,  جنہیں بہت قیمتی خیال کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں نظام مادر پر مشتمل اس قبیلے میں مردوں کی اہمیت نہ ہونے کے برابر ہے،  گھر کے تمام فیصلے خواتین کرتی ہیں، باہر کے بھی تمام امور کی ذمہ بھی خواتین ہی ہوتی ہیں۔