اسلام آباد میں کرشنگ مافیا سرگرم

اسلام آباد میں کرشنگ مافیا سرگرم


24نیوز: اسلام آباد اور اس سے ملحقہ پہاڑوں پرغیر قانونی کرشنگ کا سلسلہ جاری ، جس سے فضائی آلودگی اورمختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے20 کلومیٹر کی دوری پرخان پورڈیم کےقریب کرشنگ مافیا سرگرم ہے، مال بنانےکےلئےسیکڑوں کرش مشینوں کا استعمال دن رات جاری ہے جس سے بیماریوں کے علاوہ فضائی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے ۔ کرشنگ مافیا سےعلاقہ مکین سخت پریشان اورٹھیکہ داروں کےغیر قانونی اقدام پر سراپا احتجاج ہیں۔

علاوہ ازیں پشاورہائی کورٹ اورمنرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اس طریقے سے کرشنگ کو غیر قانونی اور انسانی صحت کے لئےمضرقرار دے چکا ہے اس کے باوجود انتظامیہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ اس بے لگام کرش مافیا کو لگام نہ ڈالی گئی تو بہت جلد یہ باقی مانندہ سرسبز پہاڑ بھی جلد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں گئے ۔