وزیرریلوے شیخ رشید نے لاہور سے فیصل آباد نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کر دیا

وزیرریلوے شیخ رشید نے لاہور سے فیصل آباد نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کر دیا


24نیوز : وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے لاہورسےفیصل آبادٹرین سروس" فیصل آباد نان سٹاپ "کاافتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے لاہور سے فیصل آباد نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کر دیا ،افتتاح کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ  100دن میں 10ٹرینیں چلانےکاہدف پورا کریں گے، قوم ہمیں وقت دے ،اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریلوے کو ترقی دے کر بھارت کو شکست دیں گے۔ریلوے افسروں کے غیر ضروری تبادلے نہیں کریں گے۔

 اس موقع پر شیخ رشید کا  مزیدکہنا تھا کہ کم عرصے میں نئی ٹرین کے آغاز میں ورکرز کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم کے 100 دنوں کے ٹارگٹ میں دس نئی ٹرینیں چلائیں گے، آج کی ٹرین بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 16 اکتوبر کو سکھر سے مونجوداڑو اور روہی ایکسپریس کا افتتا ح کریں گے۔  ریلوے سی پیک منصوبے کی بیک بون ہے، مسافر ٹرینوں کی بحالی اور خسارے سے نکالنے کے بعد فریٹ کی طرف آئیں گے، فریٹ ٹرینوں کو 12 سے 15 تک بڑھائیں گے۔ 

علاوہ ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ ریلوے کے تمام ملازمین کا ایک ایک گریڈ بڑھایا جائے، جبکہ انڈرکیپیسٹی اکانومی ٹرین کی ٹکٹ کم کرنا بھی زیر غور ہے۔