امریکاڈالر لینےیاامدادکی بات کرنےنہیں آیا:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

  امریکاڈالر لینےیاامدادکی بات کرنےنہیں آیا:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی


24نیوز : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک سے واشنگٹن پہنچ گئے، کل امریکی ہم منصب پومپیو سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک سے واشنگٹن پہنچ گئے ، کل امریکی ہم منصب پومپیو سے ملاقات کریں گے ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  امریکاڈالر لینےیاامدادکی بات کرنےنہیں آیا، دونوں ممالک کےخراب تعلقات میں بہتری چاہتےہیں،علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کا مستقبل سیاست سے نہیں عدالت سے جڑا ہے۔