ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پینٹنگ مہم

 ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پینٹنگ مہم


24نیوز : صحت مند زندگی ہرانسان کا حق ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی نے انسان سے یہ حق چھین لیا ہے،اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پینٹنگ مہم چلائی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی انسان کے لیے خاموش قاتل ثابت ہورہی ہے،صحت مند زندگی کے لیے ماحول کو صاف کرنا سب سے ضروری ہے۔ اسلام آباد میں این سی اے کے طلبہ نے عوام میں آگاہی کے لیے پینٹنگ مہم کا انعقاد کیا،طلبہ نے برش کی مدد سے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچایا۔

طلبہ کی بنا ئی گئی پینٹنگز لوگوں کو صاف ماحول کا پیغام دیتی دکھائی دیں، طلبہ کی اس کاوش کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا کہ صحت مند زندگی کے لیے اپنا ماحول کوصاف رکھا جائے۔