وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہرانے والا بچہ نکلا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہرانے والا بچہ نکلا


ملتان( 24نیوز )ملتان کے حلقہ پی پی 217سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہرانے والا”بچہ“نااہل ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی محمد سلمان نعیم کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان نعیم کی عمر ایک سال کم ہے۔

یاد رہے پاکستان کے آئین کے مطابق ووٹ ڈالنے کیلئے عمر کی حد اٹھارہ سال جبکہ ایم پی اے یا ایم این اے بننے کیلئے عمر کی حد پچیس سال ہے۔

عام انتخابات میں سلمان نعیم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہرایا تھا،دونوں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھے لیکن پی ٹی آئی نے ان کو ٹکٹ نہیں دیا تھا ،انہوں نے آزاد حیثیت میں منتخب ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ،پی پی 217میں الیکشن کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں،الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا ہے،سلمان نعیم کو اب ممبر اسمبلی بننے کیلئے ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔

واضح رہے سلمان نعیم کیخلاف مخالف امیدوار نے الیکشن کمیشن میں رٹ دائر کررکھی تھی۔