22ملین بچے سکول سے باہر ہیں جو کہ ایک بڑا چیلنج ہے:شفقت محمود

22ملین بچے سکول سے باہر ہیں جو کہ ایک بڑا چیلنج ہے:شفقت محمود


24نیوز : شفقت محمود کہتے ہیں 22 ملین بچے سکول سے باہر ہیں یہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہیں، انکو سکول میں لے کر آنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے زیر اہتمام نیشنل سکلز فورم کی لانچنگ کی تقریب اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا اچھا وقت وہ ہوگا جب ڈونرز چلے جائیں گے اور ہم خود اپنے معاملات دیکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ22ملین بچے سکول سے باہر ہیں جو کہ ایک بڑا چیلنج ہیں،18 ویں ترمیم کے بعد تعلیم کی ذمہ داری صوبوں کو مل گئی ہے مگر یہ حکومتی ذمہ داری ہے ,ایک بڑی تعداد بچوں کی سرکاری سکول جاتی ہے اس کے سلیبس کو  تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تقریب میں   ناروے،جرمنی  اور یورپی یونین کے سفیروں سمیت معیشت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان کی جانب سے معیاری تعلیم کیلئے کاوشوں اور اقدامات کو سراہا گیا۔